اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، لانگ مارچ کاشوق پورا کرنے دیں۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، لانگ مارچ کاشوق پورا کرنے دیں، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، یہ لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمارے لیے مہنگائی بڑا چیلنج ہے، مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے،
سگریٹ صنعت میں 90 فیصد ٹیکس صرف 2 کمپنیاں دیتی ہیں جبکہ 40 فیصد سگریٹ بلیک میں فروخت ہوتے ہیں جن پر ٹیکس نہیں دیا جاتا جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بڑے شعبہ جات مثلا شوگر، سیمنٹ، کھاد اور سگریٹ کی صنعتوں میں ٹیکس چوری کو روکنے اور ٹیکس کے نظام کو خودکار بنانے کے لیے گزشتہ 15 سال سے ٹریک اور ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہر بار اس کی کوشش کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے، ایف بی آر نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ یکم جون سے ٹریک سسٹم کا آغاز ہوجائے گا لیکن سندھ ہائی کورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کردیا، خودکار نظام نہ ہونے سے ٹیکس چوری ہورہی ہے۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔









