کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا، امریکا میں مقیم خاتون متحدہ بانی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے کہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلا رہی تھی، کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی، ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی، ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلجنس آپریشن کیا جاتا رہا،
رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا۔ ریجنرز حکام نے کہا کہ را کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے کئی منصوبے بنائے گئے، گرفتار تین ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا، جنہیں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی، بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔ جب جیل گئی توانکی معلومات پر خفیہ آپریشن کیا جاتا رہا ہے۔کرنل شبیر نے بتایا کہ امریکا سےکہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلارہی تھی۔ کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے۔کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے، کہکشاں حیدر نے را کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے منصوبے بنائے۔کہکشاں حیدر نے ایم کیوایم لندن کے ایماپر کارروائیاں کروائیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو کہکشاں ان ڈائریکٹ ہیڈ کررہی ہیں۔کہکشاں حیدر بانی ایم کیوایم کےکہنے پر دہشت گردی میں ملو ث ہے۔ سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ہم نےخفیہ اطلاعات پر کئی آپریشنز کیے ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ایم کیوایم لندن کراچی میں ایک بارپھر آنا چاہتی ہے۔ کہکشاں حیدرمنی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔ بانی ایم کیوایم کی ہدایت پرکہکشاں دہشتگردی کراتی رہی۔ ایم کیوایم لندن کی کوشش ہےکراچی میں دوبارہ پیرجمائےجائیں۔حکام کی جانب سے ایک واٹس ایپ کال بھی چلائی گئی جس میں کہکشاں حیدر بتا رہی تھیں کہ کس طرح ٹارگٹ کلنگ کرنی ہے اور ٹارگٹ کلر کو پیسے فراہم کرنے کا بھی بتایا۔ کال میں ٹارگٹ کلر کو پہلے50 ہزار روپے دینے کی بات ہوئی اور بعد ازاں انعامی رقم 2 لاکھ روپے کرنے کا کہا گیا۔کہکشاں حیدر امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس امریکا کا پاسپورٹ بھی ہے۔ وہ ٹیکسس میں بیٹھ کر نیٹ ورک چلاتی ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا، امریکا میں مقیم خاتون متحدہ بانی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی۔









