اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 74 لاکھ 42 ہزار 084 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 800 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 011 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق
اب تک سندھ میں 2 لاکھ36 ہزار 530 ، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، اسلام آباد میں 40 ہزار 177، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار485ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 055 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 243 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 471 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 460 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 243 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔









