ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کیلئےانصاف کی بات نہیں کرتا، ان مزدوروں کوانصاف دو، بلاول بھٹو

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔ سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں شہیدوں کیلئے بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کا واقعہ بہت افسوسناک اورقابل مذمت ہے،ہم یہاں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ آتے ہیں خوشی نہیں دکھ میں شریک ہوتےہیں، پاکستان میں سب کچھ مہنگا لیکن صرف خون سستا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہزارہ بھائیوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ہمیں جینےدو، میں بھی شہیدوں کے خاندان سےتعلق رکھتا ہوں،آپ کے دکھ کو سمجھ سکتا ہوں، آج تک ہم بھی اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کس قسم کا انصاف ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کوقتل کر دیا جاتا ہے،ہزارہ برادری کے لوگ محب وطن ہیں، پورا پاکستان ہزارہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنےکا کہا گیا تھا کہ دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے، اگر آج بھی انتہا پسندی ہے تو مطلب ہے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہوا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ نہیں سننا چاہتے کہ بیرونی سازش ہے، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کیلئےانصاف کی بات نہیں کرتا، ان مزدوروں کوانصاف دو۔دوسری جانب سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا گیا مگر آپ کو قوم کا احساس نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ورثا سے استدعا کرتی پوں کہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر نواز شریف اور پارٹی کی طرف سے تعزیت کرتی ہوں، ہزارہ بھائیوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح اس دکھ کو بیان کروں۔انہوں نے کہا کہ غریب کان کنوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا،

ہم اس تکلیف کا احساس نہیں کر سکتے جو آپ پر گزری ہے، پوری قوم ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہزارہ برادری کے 2 ہزارسے زائد شہدا ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ ایک بےحس شخص کو پکار رہے ہیں لیکن ان کے پاس آپ کیلئے وقت نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات بھلا کرکہنا چاہتی ہوں کہ یہاں آئیں، یہ لوگ لاشیں رکھ کرآپ کے منتظر ہیں، یہ آپ سے کچھ نہیں چاہتے صرف آپ آئیں ان کے سروں پردست شفقت رکھیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے آپ تنقید کی وجہ سےنہیں آ رہے، آپ کا فرض ہے یہاں آئیں ان لوگوں کاغم بانٹیں۔ان کا کہنا تھا کہ جھےاقتدارکی کرسی پر بیٹھے شخص پر بہت افسوس ہے، ہزارہ برادری نے ہمیشہ اس دھرتی سے محبت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں