اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد
حفیظ چودھری کی جانب نے کہا ہے کہ قومی امید ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں کل واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔واضح رہے کہ اگست 2020 میں پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ جانے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا تھا۔بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے چندر رام نامی ہندو شخص جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گیا تھا۔