سردار تنویر الیاس خان کی زیر قیادت سونامی کی روانی میں مزید تیزی، کشمیر کی ایک اور سیاسی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان کی زیر قیادت سونامی کی روانی میں مزید تیزی، حلقہ ایل اے 23 سدھنوتی 1 سے سینکڑوں افراد کو پی۔ٹی۔آئی کے سمندر میں شامل۔سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والی سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکھنے والی معتبر سیاسی شخصیات بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئیں۔سابق صدر کرنل ر شیر احمد خان کے نواسے سردار آصف سعید اور سدھنوتی بار کے صدر ملک عاطف سجاول بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آذاد کشمیر میں ووٹ اور نظریہ عمران خان کا ہے جسے ہم نے گھر گھر پہنچانا ہے۔فرسودہ سیاسی نظام کے برعکس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا کر نئے عمرانی معاہدے کی داغ بیل ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورننس کی مسلسل ناکامی نے آزاد کشمیر کے ہر شعبہ زندگی کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے جس کو ریسکیوصرف پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور قبیلائی تعصب کے تعفن زدہ نظام نے عام شہری کے حقوق کو بری طرح غصب کیا ہے اور اس نظام سے نجات ہی شہریوں کی بنیادی حقوق کی ضامن ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پاس آزاد کشمیر کو بدلنے کا جامع ایجنڈہ موجود ہے اس عملدرآمد پی ٹی آئی کی ٹیم یقینی بنائے گی ۔ سردار تنویر الیاس خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بوسیدہ نظام کی تبدیلی میں ہمارے دست و بازو بنیں نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی قدرتی وسائل کو چوگنا کر دیتی ہے جس کے ثمرات ترقی یافتہ آزاد کشمیر کی بنیاد بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور کشمیر کے حوالے سے عمران خان نے عالمی فورمز پر جو دو ٹوک موقف اختیار کیا اس سے چوہتر سالہ تاریخ کا دھارہ بدل گیا اور ہمیں بحثیت قوم معزرت خواہانہ پالیسی سے نجات ملی جو تاریخی بریک تھرو ہے۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا پر واضح کیا کہ اگر کسی قوم کو دیوار سے لگا کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا جائے گا تو اس کا رد عمل ہو سکتا ہے ۔اس وقت عمران خان ،طیب اودوان اور کسی حد تک مہاتیر محمد مسلم دنیا کے وہ لیڈر ان ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سمیت دیگر فورمز پر کھل کر بات مسلمانوں کی بات کی ہے۔اقوام۔متحدہ کے صدر کے سامنے عمران۔خان کا یہ کہنا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے دراصل ایک بڑے تاریخی قضیے کے حل کا اعلان عام تھا ورنہ اس سے قبل ہم کشمیر کے ایشو پر اسلام کے حوالے سے کمپرو مائز لہجہ اختیار کر تے چلے آ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیر کے حوالے سے کمپرومائز لہجہ اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے۔اسلام ہمارا مزہب ہے ،محمد ہمارے آخری نبی ہیں اور ہمیں ان کا امتی ہونے پر فخر ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ہم پونچھ والے شاندار روایات کے امین ہیں،ہماری اپبی شناخت ہے۔ہماری گردنیں کٹ تو سکتی ہیں جھک نہیں سکتیں۔ہمیں اپنی شاندار روایات پر ناز ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا خود دار لیڈر ملا ہے۔ جس نے ہمیں خودداری اور پہچان دی ہے۔اقوام متحدہ میں قومی لباس قمیض شلوار زیب تن کر کے خطاب کرنے والا اور حکومتی تقاریب میں اپنی قومی زبان میں بول چال کی ترجیحا تلقین کرنے والے عمران خان ہمارا لیڈر ہیں۔ انشا اللہ عمران خان ایسے خوددار لیڈر کی زیر قیادت ہم اپنی زبان ،کلچر اور ثقافت کے بل بوتے پر ترکی، جرمنی،چین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح آگے بڑھیں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ شمو لیتی پروگرام میں حلقہ ایل اے 1سدھنوتی سے سردار عتیق سخاوت سدوزئی کی قیادت میں سیکڑوں افردا پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ۔شامل ہونے والوں میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی سردار آصف سعید ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی ملک عاطف سجاول ایڈووکیٹ،وقار احمد ضیاء, راہنما مسلم لیگ ن وقار احمد ضیاء،سابق امیدوار اسمبلی امتیاز کیانی،سابق بنک منیجر سردار ساجد،گوراہ سے مشہور بزنس مین سردار جاوید،گوراہ سے کیپٹن ر رزاق، متحرک سیاسی و سماجی نوجوان سید محسن شاہ،یونین کونسل جھنڈا بگلہ سے سردار اصغر ایڈووکیٹ،سردار محمد مقصود،سردار ںظارت،سردار عبادت،سردار محمد جمیل ،سردار محمد فیماز،سردار شازیم،سردار احسان الحق،عماد طارق ،فواد طارق،سردار کامران،احسام رفعت،عرفان رفاقت،سردار محمد حلیم خان،شکیل احمد ،سردار لقمان ،سردار ریاض،سردار ناصر ،سردار احمد ،سردار وسیم ،سردار ایاز اور سردار اورنگزیب جبکہ نواب جسی خان دھینگڑوں سے سردار طاہر اقبال نے بیس گھرانوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جن میں جاوید اقبال،طارق اقبال،شاہد اقبال،عابد حسین،بلال حسین ،شوکت حسین،مکھن خان،سید حسین ،ذاکر حسین،ظفر اقبال ،عرفان خالق،حضر حیات اور ساجد آزاد شامل ہیں حلقہ پلندری کے آخری پولنگ اسٹیشن کلسیاں سے محمد نسیم کی قیادت میں پوری قریشی برادری عمر حیات،خالد حسین،امجد حسین،وسیم فاروق،اظہر رشید ،خضر وحید،ذوہیب حسین ،شاہد احمد،نذیر ،رشید، عبدل،خلیل،وحید،زبیر،فیضاب،ساجد،ذاہد،شاہد،ضمیر،نزاکت،طالب،عابد ،داود،محمود،سعید، وسیم ،ممتاز
امر، جاوید، شوکت،عبدالحمید،مجید،مسعود،فیاض،اسرار،وقاص،وقار،رفیق سمیت دیگر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ چھلاڑ باغ سے صوبیدار میجر ر رحمت خان صاحب ،راجہ زاہد محمود،یاسر محمود خان،محسن رشید ،اظہر محمود و دیگر کی پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمانِ خصوصی سردار تنویر الیاس نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ آج جس طرح آپ نے عتیق سخاوت ایڈووکیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے اچھے ثمرات ملیں گے۔ ہمارا مشن آزاد کشمیر میں دو تہائ اکثریت سے حکومت بنا کر وزیراعظم عمران خان کے نظریے کو حقیقی معنوں میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہاان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔سیاسی کارکنوں اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئے روز اتنی بڑی تعداد میں دوسری جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لوگوں کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ اور آصف سعید ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں