سردار قمرالزمان نے باغ کے دونوں حلقوں سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

باغ (پی کے نیوز)سابق سینئر وزیر و سابق قائد حزب اختلاف و رہنماء پیپلز پارٹی سردار قمرالزمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ شرقی باغ اور بیٹے سردار ضیاء القمر کو وسطی باغ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن حصہ لینے کا اعلان کردیل، باغ والو دونوں سیٹیں جتوا کر اسمبلی میں بھیجیں وزارت عظمیٰ باغ لاوں گا، سردار عتیق احمد خان کو حلقہ شرقی باغ سے مدمقابل الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیدی۔انعوں نے کہا ہے کہ مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ جہاں سے مفادات حاصل کئے اسی پلیٹ فارم سے میرا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں آئیں، ہم جب میدان میں نکلے مخالفین کرونا وائرس کا

بہانہ بنا کر گھروں میں چھپ جائیں گے، آج یوم پاکستان کے دن اپنے سیاسی پروگرام کا اعلان کیا ہے انشاءاللہ کامیابی قدم چومے گی، مسلم کانفرنس، پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے مگر مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے تمام دروازے بند ہیں، میری قیمت لگانے کی باتیں کرنے والے میرے کارکن کے جوتے کی خاک کی قیمت بھی نہیں ادا کر سکتے، جیت کر باغ سمیت آزادکشمیر کی تقدیر بدل کر رکھ دوں گا،قمر زمان خان نے کہا کہ 85 سے 2016 تک کے اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام کارکنوں کو واپس لے کر آوں گا، ضیاء القمر دونوں حلقوں میں الیکشن مہم چلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں منعقدہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ ضلع باغ میں نئے ادارے، انفراسٹرکچر کی تعمیر، سیاحت کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھرپور کام کروں گا، الیکشن مہم کا آغاز 4 اپریل کو ڈھلی میں روحانی بزرگ سائیں حسو بابا کے مزار سے شروع کریں گے،دونوں حلقوں میں بڑی ریلیاں نکالیں گے، پدر گلشیر والوں کی شمولیت پر شکریہ، 2 اپریل کو پدر گلشیر میں بڑا جلسہ عام کریں گے، کارکن دونوں حلقوں میں الیکشن کی تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں