لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ 36 سالہ اظہر علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میری والدہ کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے جنازے سے متعلق جلد ہی تفصیلات کے آگاہ کروں گا لیکن میری درخواست ہے کہ سب جنازے میں شرکت کے وقت کورونا ایس او پیز کو فالو کریں۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کے لیے دعا کی بھی درخواست کی‘۔اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر سابق کپتان سرفراز احمد اور راشد لطیف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
