راولپنڈی(پی کے نیوز)سدھن ایجو کیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی چیئر پرسن مسز خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان کی آزاد کشمیر کی سیاست میں انٹری خوش آئند ہے ان جیسی خدمت خلق کے جذبے ایسی سرشار شخصیت اگر سیاست میں آتی ہے تو اس سے ریاست کی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ہماری نیک خواہشات سردار تنویر الیاس خان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں سماجی رابطے کے ایک گروپ میں اپنے تحریری بیان میں کیا اور بعد ازاں اخبار نویس سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر شہری کو سیاست میں آنے کا کاحق حاصل ہے۔کون کس قبیلے میں پیدا ہوا یہ قدرت کی تقسیم ہے اس میں کسی فرد
کی کوئی چوائس نہیں ہوتی۔بحثیت انسان جو شخص اچھا ہے وہ ہم سب کے لیے قابل احترام ہے۔ حال ہی میں سردار تنویر الیاس خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا تو بہت سارے لوگوں نے ان کی زات پر حملے شروع کر دیے۔ہم سب انسان ہیں اور کسی سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔میں نے با حثیت انسان تنویر الیاس خان کو انتہائی با اخلاق، عاجز،ہمدرد اور نیک نیت انسان پایا ہے۔بحیثیت چیئر پرسن ویمن ونگ سدھن ایجو کیشنل کانفرنس میں نے درجنوں نادار اور بیمار لوگوں کو مدد کے لیے تنویر الیاس صاحب کے پاس بھیجا جن کی نا صرف لاکھوں میں مالی مدد کی بلکہ کینسر ایسے موزی امراض میں مبتلا افراد کے علاج بھی اپبے زمہ لیا۔ان کی سیاست میں انٹری نیک شگون ہے۔