ننھی طالبہ قرآن پاک کا سبق سناتے ہوئے اللہ کو پیاری ہو گئی، ہرشخص رشک کرنے لگا

ریاض(نیوز ڈیسک) ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایمان کی حالت میں موت آئے۔ اور اگر زندگی کا آخری سانس اللہ کے کلام کی تلاوت کے دوران آ جائے تو اس سے بڑھ کر خوش نصیبی کی موت اور کیا ہو سکتی ہے۔ایسی ہی ایمان پرور سعادت سعودی عرب میں ایک مدرسے کی طالبہ کو نصیب ہو گئی ہے جو قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے انتقال کر گئی۔سعودی اخبار 24 کے مطابق ریاض میں شریفہ بنت مسفحر القحطانی نامی بچی

’جمعیہ تعلیم القرآن‘ نامی مدرسے کی طالبہ تھی۔ وہ گزشتہ روز اپنی معلمہ کو قرآن شریف کا درس سُنا رہی تھی، اسی دوران رب کی جانب سے اسے بُلاوا آ گیا۔ قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہوئے ہی وہ اللہ کو پیاری ہو گئی۔ طالبہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ہر فرد نے جب اس کی دورانِ تلاوت کلامِ پاک کی خبر سُنی تو رب کے حضور جنت میں اس کے لیے بلند تر درجات کی دُعا کی ہے اور اس کے والدین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں