چینی وزیراعظم کا کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے ایسا پیغام کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں شخصیات نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفن اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے دل اور دعائیں انکے ساتھ ہیں۔پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔امریکی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، ہماری نیک تمنائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے فوری اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، میری دعائیں وزیراعظم اور ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں