مسجد الحرام کےسابق امام کعبہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

یلوا(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی نے 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی انتقال کر گئے۔سابق امام شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال 91 برس کی عمر میں ہوا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال 19 مارچ بروز جمعہ کو ترکی کے علاقے یلوا میں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیخ محمد علی الصبونی ملک شام میں پیدا ہوئے، انہوں نے کئی تفاسیر کی کتابیں بھی لکھیں۔انہیں 28 برس قبل کنگ

عبدالعزیز یونیورسٹی میں بطور لیکچرار تعینات کیا گیا تھا،بعدازاں انہوں نے امہ القرا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد علی الصبونی کو ماہ رمضان المبارک 1385 ہجری میں مسجد الحرام میں نمازِ تراویح کی امامت کا شرف حاصل ہوا۔شیخ محمد علی الصبونی کے انتقال پر مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغرفت اور بلند درجات کی دعا کی۔شیخ محمد علی الصبونی کو 2009ٰء میں بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں انہیں 29ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں