خلیجی ریاست نے متعدد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا، وجہ کیا بنی، جانئے تفصیلات

مسقط(نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست عمان میں لاکھوں پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں جو کڑی محنت کر کے ایک طرف روزگار کما کر اپنے گھر والوں کی کفالت کرتے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کو بھی زرمبادلہ کی صورت میں بڑی رقم بھیجتے ہیں۔ تاہم کچھ پاکستانی ملکی وقار کو پسِ پُشت ڈال کر غیر قانونی طور پر قیام کرتے ہیں یا پھر ویزہ ایکسپائر ہونے کے بعد اس کی تجدید نہیں کرواتے، جس کے باعث ان کا قیام غیر قانونی ہو جاتا ہے۔عمان کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جن میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شامل ہیں۔ ایک تازہ ترین کارروائی کے نتیجے میں عمانی پولیس نے ایک درجن سے زائد پاکستانیوں

کو گرفتار کر لیا ہے جو عمان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستان واپس بھجوا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان پہنچا دیا گیا۔ان غیر قانونی تارکین کو ملتان میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 172 کے ذریعہ مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان ائیر پورٹ پہنچا یا گیا۔ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کو پی آئی اے کے عملے نے ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے اہلکاروں کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ جنہیں ایف آئی سرکل آفس منتقل کر دیاگیا ہے۔ ان افراد سے عمان میں غیر قانونی قیام کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ افراد عمان کے دارالحکومت مسقط میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں