دُبئی(نیوز ڈیسک) دُبئی میں ایک بس کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج صبح ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کارکنان کو لے جانے والی بس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ا س میں سوار 27 افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ دُبئی انویسمنٹ پارک میں پیش آیا جب کارکنان سے بھری بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ دُبئی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 8:45 پر پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا۔ طبی امداد کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔
جس نے 27 کے قریب زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس حادثے میں خوش قسمتی سے کسی شخص کی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہوا۔زخمیوں کو معمولی اور درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریفک جام کو فوری طور پر کلیئر کروایا گیا۔زخمی ہونے والے افراد میں سے اکثر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ جبکہ 30 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن کی چوٹیں معمولی اور درمیانی نوعیت کی ہیں۔ کچھ افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔باقی افراد کا علاج جاری ہے۔ دُبئی انویسمنٹ پارک میں واقع NMC رائل ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کہنا ہے کہ بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 27 افراد لائے گئے ہیں۔ تمام کی حالت تسلی بخش ہے۔ کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔تمام افراد غیر ملکی کارکنان تھے جو صبح اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، جب بس کی ایک ٹریلر سے ٹکر ہو گئی تھی۔ تاہم اللہ کی مہربانی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔