مثالی ماہر تعلیم سرسید ثانی الحاج جمیل قریشی انتقال کرگئے، لاکھوں شاگرد سوگوار

مظفر گڑھ(وہاب علوی )ملک کے مایہ ناز صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم استاد محمد جمیل قریشی بانی مثالی مڈل اسکول مظفر گڑھ ملتان کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ماہر تعلیم جمیل قریشی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کیلئے نجی اسپتال میں داخل تھے۔سرسید ثانی محمد جمیل قریشی نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور لاکھوں طالب علم چھوڑے۔آپ کا شمار کیڈٹ سازی کی تعلیم کے نامور ماہرین میں ہوتا ہے ۔آپ کے ملک بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔آپ نے پہلے جمیل اکیڈمی اور بعد ازاں 1984ء میں مثالی مڈل اسکول مظفر گڑھ کی بنیاد رکھی اور تعلیمی میدان میں ہمیشہ کیلئے روشن مثال بن گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ علی پور روڈ پر واقع مثالی بپلک اسکول میں ادا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں