اسلام آباد میں کتنے ہزار بچے کورونا میں مبتلا ہوگئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران وائرس بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ماہرین کاکہناہےکہ بچوں میں کوروناکے باعث شرح اموات بڑوں کی نسبت کافی کم ہے لیکن یہ کوروناکے پھیلاؤکا بہت بڑا سبب ہیں جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں نومولود بھی شامل ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 726 ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسلام آباد کے محکمہ ضلعی صحت کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے متاثرہ بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی تعداد 5 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 55 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں