یااللہ رحم ، 20پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ، انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 498ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ

83ہزار 538ہے جب کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30ہزار 471ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 336 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد52 ہزار86، خیبرپختونخوا80ہزار37، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار290، پنجاب ایک لاکھ 99 ہزار40، بلوچستان19 ہزار342، آزاد کشمیر11 ہزار704اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں