کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، ابھی کونسی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ، ترک سائنسدان کاتشویشناک اعلان کردیا

انقرہ (نیوزڈیسک) ترک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے کے لیے پرتول رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک ڈاکٹر پروفیسر شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے بلکہ اس وبا نے مستقبل کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وبا کے بعد مزید تباہی پھیلانے والی وباؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا کہ کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے برخلاف تیار کیا ہے۔

ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ پوری دنیا کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کو اپنا شکار بنایا ہے جس میں سے 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 96 لاکھ 59 ہزار 843 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں