اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے اور گزشتہ ایک روز میں اس وبا سے مزید 32 اموات جب کہ 2 ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 40 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 94 لاکھ 85 ہزار 702 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہو گئی ہے،
سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار 206، خیبر پختونخوا 75 ہزار 725، اسلام آباد میں 47 ہزار710، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا وبا نے مزید 32 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے مصدقہ اموات 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وبا سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہی ہے جہاں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار753 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب شہر اقتدار میں کورونا ویکسین سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔شہر اقتدار میں کورونا ویکسین سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔25504 افراد ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے جبکہ 19662 افراد ویکسین یشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک 25504 افراد ویکسی نیشن کے لئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔