اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خرانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےپٹرول کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی ہے۔جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے32 پیسےفی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل میں 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108روپے56پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110روپے76پیسےفی لیٹرہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے
کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے لاگو ہوں گی۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی کی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 110روپے 35 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79روپے 86ہیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ 15فروری کے بعد سے لیکر اب تک وزیراعظم عمران خان کی متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپےفی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔