طاہر القادری کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے نواز شریف نے سانحہ ماڈل ٹائون کروایا، دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ 2014ء میں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا وہ نواز شریف نے کیا تھا۔ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن اسی لیے کیا گیا تھا کیونکہ طاہر القادری نے لانگ مارچ کرنے جانا تھا۔ کیا عمران خان جب لانگ مارچ کے لیے لاہور سے گزرا تو کیا رکاوٹیں نہیں تھیں؟ میں خود اُن کے ساتھ تھا، لاہور سے راولپنڈی تک ایک ہزار سے زائد رکاوٹیں اور کنٹینرز تھے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا ماضی دیکھیں۔سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے اسی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والے مبینہ کریک ڈاؤن کی حقیقت بھی بیان کی اور کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کے خلاف

کریک ڈاؤن ہوتا تو وہ کئی پریس ریلیز جاری کر دیتی۔ابھی تک تو مسلم لیگ ن کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔اگر ایک کریک ڈاؤن ہوتا تو مسلم لیگ کئی پریس ریلیز جاری کر دیتی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے لاہور کے مسلم لیگ ن کے دو اہم بندوں نے کہا کہ ہمارے گھر پولیس ریڈ کروا کر ہمیں پکڑوا دینا لیکن اصلی پولیس ریڈ ہو۔ میں نے چیک کیا ہے کہیں کوئی ریڈ ہوئی یا کوئی لسٹیں بنیں ہوں یا کوئی گرفتاری کا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ حکومت کو ہلا کر رکھ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں