شیخ رشیدکی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، وزیر داخلہ بنائے جانے کی اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا ہے۔آج وفاقی کابینہ میں یہ اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے 2 اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کی منظوری دی۔شیخ رشید کو وزارت داخلہ سونپنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔جب کہ اعظم سواتی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ۔ دونوں وزراء کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے وزراء کو اعتماد میں لیا۔رواں ہفتے کابینہ میں رد و بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اعجاز شاہ کو

نارکوٹکس کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔اور اب وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا۔وزیراعظم نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے لینے پر آمادہ کیا تھا تاہم وہ ریلوے کی وزارت ملنے پر خوش نہیں تھے۔جب کہ شیخ رشید کا نئی وزارت ملنے کے بعد کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا مشکور ہوں۔قانون کو زندہ رکھیں گے۔یہاں پر واضح ہو کہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پسند کی وزارت نہ ملنے پر عمران خان سے ناراض بھی ہو گئے تھے۔شیخ رشید نے عمران خان سے وزرات داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی نے انہیں کسی قسم کو گرین سگنل نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے شیخ ریشد ناراض ہو گئے۔تاہم حکومت کوقریبا ڈھائی برس مکمل ہونے کے بعد آج شیخ رشید کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں