بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز)چیئرپرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرنس وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، انسانی حقوق کے عالمی دن کی حیثیت ایک نمائش سے زیادہ نہیں،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں خدیجہ زرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست سے کرفیو نافظ ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں، تمام سیاسی قائدین کو نظر بند رکھا گیا ہے، لیکن انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کے

کان پر جوں تک نہ رینگی، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر عالمی برادری نے دوہرا معیار ختم نہ کیا تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی آئے روز لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری ہے، معصوم کشمیری شہریوں کو نشانہ بنانا معمول بن گیا، عالمی برادری نے بھارت کو نہ روکا تو اس کے خطرناک نتائج ہونگے، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں