شہریوں کو بلند معیار زندگی کی فراہمی میں ڈویلپرز، ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹس کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

لاہور(کامرس رپورٹر) الکبیر ٹاﺅن کے فیز تھری ”کنگز ٹاﺅن“ میں نیشنل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز برانچ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے شہریوں کو بلند معیار زندگی کی فراہمی میں ڈویپلرز، ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹس کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ اخوت پاکستان میں سب سے بڑا مائیکرو فنانس (قرض حسنہ) پروگرام ہے جو اب تک 23لاکھ گھرانوں میں 53ارب روپے کے قر ضہ جات جاری کر چکا ہے جن کی ریکوری سو فیصد رہی ۔افتتاحی تقریب میں سابق صدر ریئلٹرز فیڈریشن آف پاکستان میجر رفیق حضرت، چیئرمین الکبیر ٹاﺅن چوہدری اورنگزیب، ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بھٹی، بانی و چیف ایگزیکٹو ورچوئل ایکسپو نعیم ثاقب، چوہدری طارق گجر، طاہر مسعود، میاں نعیم، ساجد گجر، غلام مصطفی، مہر شہباز سمیت ڈیلرز کمیونٹی کے دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں