عمران خان ہاتھ جھوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں ،مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک باقاعدہ طور پر استعفوں کا نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگے ہیں ، مسلم لیگ ن 13دسمبر کے بعد استعفے لے گی ، یہ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی ، عمران خان ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا۔ آج اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اڑھائی سال سے بول رہے ہیں این آر او نہیں دوں گا،

آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، وہ خود اپوزیشن سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، اس جابر اور نالائق حکومت سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں گے، حکومت اب چل ہی نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ بتائیں ان جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے رہیں یا استعفیٰ دے دیں؟ ابھی استعفے نہیں مانگے لیکن میرے گھر میں استعفوں کے انبار لگ گئے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے شیر آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج 13 دسمبرلاہور کے جلسے کیلئےدعوت دینے آئی ہوں۔ حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے 13 دسمبر کو جلسہ گاہ میں آپ کا انتظار کروں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اب نہیں چل سکتی، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے کہ ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ روز ڈی جے بٹ کی گرفتاری سے واضح ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ہی لوگوں سے دغا کیا ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ آپ کا مقابلہ پی ڈی ایم کی بجائے کرسیاں اور ٹینٹ والوں سے ہے، ہم ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم کامیاب ہو گئی ہے۔مریم نواز نے مزید بتایا کہ ابھی تک ہم نے اپنے اراکین کو استعفے دینے کا نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اس ملک کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی اور مستقبل ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں