اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے خوشخبری سنادی

دُبئی(نیوز ڈیسک) دُبئی کی جانب سے چند روز قبل پاکستان سمیت کئی ممالک کے باشندوں کے لیے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان سے دُبئی روزگار کی خاطر جانے کے خواہش مند بہت پریشان تھے۔ اس حوالے سے حافظ طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے اجراء پر پابندی کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اماراتی حکام کے ساتھ پاکستانیوں کے ویزوں پر عائد پابندی کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے دورہ کے موقع

پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری اور اماراتی وزیر محنت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستانیوں پر عائد ویزہ پابندی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب ویزوں کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کے اماراتی سفارت خانے کے دورہ کے موقع پر اماراتی سفیر راشد عبدالرحمان العلی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ دونوں اعلیٰ عہدے داروں نے پاکستان اور یو اے ای کے باہمی تعلقات کے علاوہ اسلامی دُنیا کو درپیش معاملات اور صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں