ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم نے لاک ڈائون کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وائرس کو روکنے کا بہترین حل یہ ہے کہ لاک ڈاون لگادیا جائے اور ماسک پہنیں ، کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہ کی تویہ سردیاں بہت مشکل سےگزریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک کے استعمال سے کورونا وبا سے بچا جاسکتا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران مشکلات کا سامنا تھا اور عوام نے بھی تعاون کیا۔کورونا کی پہلی لہر کے دوران، کاروبار اور عوام کا خیال رکھا گیا۔ اپوزیشن تنقید کررہی تھی کہ میں مکمل لاک ڈاوَن نہیں کررہا۔ آج وہی اپوزیشن کورورنا کی دوسری لہر کے دوران جلسے کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ میں بہت تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو اپنی انڈسٹری اور لوگوں کو بچاسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کیسز بڑھ رہے ہیں،

سردیوں میں احتیاط نہ کی تو بہت مشکل ہوگی، وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ ماسک ہے، عوام سے اپیل ہے ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، پہلے کی طرح احتیاط کرنے سے صنعت اور لوگوں کو بچا سکتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے صنعت متاثر ہوئی، جب حکومت آئی تب ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، حکومت نے ٹھوس اقدامات سے جاری کھاتوں کے خسارے پرقابو پایا، ہم نے اپنے اخراجات کو کم کیا، ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک میں غربت کو کم کرنا ہے، جس ملک میں چھوٹا طبقہ امیر ہوجائے وہ ترقی نہیں کرتا، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی بھی ترجیحات میں شامل ہے، پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں، پائندار خوشحالی کیلئے یکساں ترقی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں