انتہائی افسوسناک خبر، 60پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 547 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 324 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 81،

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 182 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 420، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، بلوچستان میں 17 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں اور جاں بحق 60 میں سے 39 مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے اور لاہور ،ملتان، راولپنڈی، پشاور میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملتان میں کورونا کیلئے مختص 36 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ اسلام آباد کے 49، پشاور 14 ، لاہور کے 36 اور ایبٹ آباد کے 37 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں