عمران خان پہلےہی ایک جاہل اورمنافق آدمی ہیں، جواد احمد کی وزیراعظم پر تنقید

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر صارفین کو ان فالو کرنے کے بعد سماجی رہنما و گلوکار جواد احمد نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو عقل سمجھنا شروع کردیا ہے ۔ جواد احمد نے کہا کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان نے ان فالو کیا ہے انہیں ڈوب مرنا چاہیے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پیغام میں گلوکار و چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے لکھا کہ ’’عمران خان پہلےہی ایک جاہل اورمنافق آدمی ہیں۔اب انہوں نےاپنےٹویٹرسےسب کوان فالوکرکےاپنی جہالت کامزیدثبوت دیاہے۔اسکامطلب یہ ہےکہ اب یہ آدمی اپنےآپ کوعقل کل سمجھنےلگاہے۔ PTIکےوہ لیڈرجنہیں وہ پہلےفالوکرتےتھےانہیں اب ڈوب مرناچاہیےکہ انکےجاہل لیڈرکےسامنے

انکی دوکوڑی کی بھی عزت نہیں ہے‘‘۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان خاصے فعال ہیں اوراپوزیشن سے متعلق بیانات سمیت ملکی ترقی پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سماجی رابطی کی ویب سائٹ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فالو کرتے تھے تاہم ایک دم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔ جب کہ ان کے فالوورزکی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔اگردوسرے ملکی سربراہان کے اکاؤنٹس پرنظرڈالی جائے توامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 39 افراد کو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 2346 افراد کوٹوئٹرپرفالو کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں