مریم نواز کو کچھ لوگوں نے لیڈر بنا دیا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا کہ ملکی حالات اور سیاست کو دیکھیں اور مریم نواز کا اعتماد دیکھیں ، مریم نواز کا پُر اعتماد ہونا ایسے ہی ہے، ایک وقت تھا کہ جب مریم نواز خاموش ہوکر بیٹھ گئی تھیں ، مریم نواز گھر بیٹھی تھیں۔ صحافی عمران یعقوب خان نے کہا کہ اس حکومت اور کچھ لوگوں نے مریم نواز کو لیڈر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دو چیزیں بہت اہم تھیں ، مریم نواز کا یہ کہنا کہ 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا یہ ایک تیر سے دو شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک پیغام حکومت کے لیے تھا کہ

ہم آرہے ہیں ، دوسرا پی ڈی ایم کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا کہ 8 تاریخ کو فیصلہ کرلیں ورنہ ہم اپنا فیصلہ کرلیں گے۔سینئیر صحافی عمران یعقون نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے حوالے جو باتیں کی جارہی تھیں کہ وہ سندھ حکومت کی وجہ سے فوری استعفے دینے کے بارے میں ہچکچا رہی ہے ، یہ دباؤ بڑھانا ہے انہوں نے کہ آپ تیار ہوجائیں ، وقت کا تعین ہوجائے گا کہ استعفے کب دینے ہیں لیکن ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں ۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں ۔عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13 دسمبر کے جلسے بس اس بات کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 8 تاریخ کو آر یا پار ہوگا۔ میری پاکستان کے منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ اگر پارٹیوں نے استعفے دئے تو آپ سب اپنے اہمیت کو پہچانتے ہوئے استعفے دے دیجیئے گا، کیونکہ اب یہ عوام بیدار ہو چکے ہیں، اگر کسی نے کسی مصلحت کے تحت بھی پارٹی سے غداری کی تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں