روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے پیشکش کردی ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرچ اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔روسی سفارتخانے کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے،

کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔ واضح رہے کہ روس کی سپٹنک وی ویکسین اگست 2020 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ٹرائل کے بعد روسی فوجیوں کو کرونا ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں