چینی صدر کا دورہ پاکستان، شی چنگ پنگ کونسا اہم اعلان کرینگے، جان کر آپ بھی خوش ہوجائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر دورہ پاکستان کے دوران سی پیک منصوبے میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے، شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دوران پاکستان کیلئے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ دورہ پاکستان کے دوران سی پیک منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کریں گے۔چین کے حکمراں کی جانب سے پاکستان کی پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ان کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کرونا وائرس بحران کے دوران یہ کسی بھی ملک کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔ پاکستان میں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔جبکہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چینی صدر دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سی پیک کے سب سے اہم اور بڑے منصوبے ایم ایل 1 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ چین نے سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہمالیہ کوریڈورگوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے،ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اس سے قبل چینی صدر نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس دوران سی پیک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔چینی صدر نے خطےمیں قیام امن کےلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی اور ترقی کےنئےسفرمیں پاک چین کمیونٹی میں رابطوں کےفروغ کافیصلہ کیا گیا اور مضبوط برادرہمسایہ ممالک اسٹریٹجک کوآپریٹوشراکت داری بڑھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوپاکستان کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ ہرشعبےمیں تعاون جاری رکھےگا، سی پیک منصوبہ کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں