کرسی چھوڑنا پڑی چھوڑ دونگا، کرپشن معاف نہیں کرونگا،وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی کے لیے حمزہ علی عباسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے۔انہوں نے واضح طور پرکہا کہ این آر او مانگنے والے سن لیں، کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن ان کی کرپشن معاف نہیں کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم

عمران خان نے متنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کرسیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔ایسا قانون لارہے ہیں جس میں غلط کام کرنے والے افسران کی پکڑ ہوگی، وزیراعظم کاہم نیٹ ورک کے لیے وزیراعظم عمران خان حمزہ علی عباسی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو آج رات ساڑھے سات بجے ہم نیوز پر اور شب نو بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان سیٹیزن پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پرشکایت کریں، ایسا قانون لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں