امجد جلیل مظفرآباد سے پیپلز پارٹی کی بڑی شخصیت کو پی ٹی آئی میں لانے میں کامیاب

اسلام آباد(پی کے نیوز)سنیئررہنما تحریک انصاف امجد جلیل پارٹی کو آزادکشمیر میں مضبوط بنانے کیلئے سرگرم‏،اہم سیاسی شخصیات سے رابطے۔تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے قائل کرنے لگے۔ امجد ‏جلیل پیپلزپارٹی کے رہنما و ممبر کشمیر کونسل یونس میر کو تحریک انصاف میں لانے میں‏کامیاب ، یونس میر 6 دسمبر کو باقاعدہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں شامل ہوں گے۔‏ذرائع کے مطابق یونس میر 6 دسمبر بروز اتوار کو گلبرق گرین اسلام آباد میں موجود پی ٹی ‏آئی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ‏اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کریں گے، یونس میر نے رواں ہفتے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے پی پی پی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا

اعلان کیا تھا اور کہا تھا‏کہ بہت جلد ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا یاد رہے کہ گزشتہ روز یونس میر نے اپنے قریبی دوست سردار امجد جلیل سے ملاقات بھی کی ‏ہے، امجد جلیل اس حوالے سے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما‏انسے رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد جلیل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کافی متحرک ہیں اور رواں ہفتے انہوں نے‏پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت ‏دی ہے، ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ضلع پونچھ سے پیپلز پارٹی کی ایک بڑی وکٹ ‏بھی گرنے والی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں