حساس اداروں نے کورونا وباء کو قومی سطح کا مسئلہ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حساس اداروں نے کورونا وباء کو قومی سطح کا مسئلہ قرار دے دیا ہے، یومیہ 45 سے 50اموات اور کیسز 50 ہزار سے زیادہ ہوچکے، یومیہ کیسزواموات کی شرح بڑھنے سے مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ پیدا ہوگیا، معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں کو چھوڑ کر عوام کا سوچنا چاہیے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 20.12 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91 اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد تک آگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کورونا کے 2 ہزار 469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 904 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 27 ہزار 539 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 499 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 083، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، اسلام آباد میں 31 ہزار 165، بلوچستان میں 17 ہزار 268، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 067 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں