ٹیلنٹ گروم اکیڈمی کے زیراہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ٹیلنٹ گروم اکیڈمی کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب دن بارہ بجے منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان پرائیویت سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس اور راولپنڈی کی صدر عرفان مظفر کیانی صاحب تھے۔ تقریب میںچکری روڈ کے سکولز پرنسپلز علاقے کے معزیز مریضوں کے لواحقین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان نے ٹیلنٹ گروم کے سرپرست کرنل ابرار اور انکی بیگم ، پرنسپل شہزادہ الطاف اور انکی ٹیم ٹیم ڈاکٹر کیپٹن خالد محمود ڈوگر آئی اسپیشلسٹ اور ان کی چھ رکنی ٹیم ، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عثمان حمید ، اور ڈاکٹر حسنات قریشنی کو کیمپ کے انعقاد، انتظامات ار شکرکت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

راجہ الیاس اور عرفان مظفر نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولت ہر شہری کو دینا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر یہاں مارکیٹیں ، ٹرانسپورٹ شادی ہال کھول کے ملک کو ترقی دینے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔ تعلیمی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن ہی نہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر نے بھی تعلیمی اداروں کی بندش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ڈوگر ویلفئیر ٹریسٹ کے بانی کا تعلق بھی شعبہ تعلیم سے ہے۔ تقریب کے اختتام پر مریضوں کی پٹیاں کھولی گئی اور انکو ادویات اور کلر کلاسز فراہم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں