تحریک انصاف آزادکشمیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے،سردار امجد جلیل

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سردار امجد جلیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہورہی ہے، پی ٹی آئی حلقہ پانچ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنے والے دنوں میں حلقہ پانچ سے اہم شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گی،اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے کشمیر بھر سے سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں رابطہ کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی، تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و منظم ہے،امجد جلیل نے کہا کہ حلقہ پانچ رہاڑہ کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی پونچھ میں مزید مضبوط ہوئی ہے، آئندہ انتخابات میں سکیم خوروں کوحلقے میں بدترین شکست سے دوچار کر کے عمران خان کو حلقہ پانچ کی سیٹ تحفے میں دیں گے، انہوں نے کہا کہ حلقہ پانچ کو منصوبہ بندی کے تحت پسماندگی کا شکار رکھا گیا، حلقہ کو محرومیوں کا شکار رکھنے والے افراد کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، امجد جلیل نے کہا کہ حلقہ پانچ میں حکومت کی جانب سے دیئے گئے تمام منصوبوں کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا جلد حلقہ پانچ میں احتساب کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں