پیپلزپارٹی کے سینئررہنماوسابق اسپیکراسمبلی سردار غلام صادق داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

ہجیرہ(پی کے نیوز)جیرہ حلقہ نمبر 2 سے سردار غلام صادق سابق سپیکر اسمبلی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرانتقال کرگئے . مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے جو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق بھی وفات پا گئے ۔ سردار غلام صادق کی تدفین آبائی حلقے ہجیرہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔سردار غلام صادق خان پیپلزپارٹی دور حکومت میں سپیکر قانون ساز اسمبلی بھی رہے ہیں۔ ان کا آزادکشمیر کی سیاست میں اہم نام ہے ۔ سردارغلام صادق خان کی وفات پر سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر، ممبر قانون سازاسمبلی سید علی رضا بخاری ، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں کا اظہار تعزیت ۔

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سردار غلام صادق 2008 سے 2011 تک وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پھر 2011 سے 2016 تک اسپیکر قانون سازاسمبلی رہ چکے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سردار غلام صادق کے انتقال سے پارٹی ایک ثابتقد و ہر دل عزیز رہنما سے محروم ہوگئی، ملک و قوم اور خصوصاً آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم سردار غلام صادق کے لئے درجات کی بلند اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔یاد رہے کہ کل ہی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سنیئر رہنما وسابق وزیر تعلیم مطلوب انقلابی بھی اس دنیا جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں