امانتدارویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ماسک آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی(نمائندہ خصوصی) امانتدارویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ماسک آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی میڈیا کوآرڈینیٹر شازیہ کا سی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے ۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سردی کی لہر کی وجہ سے فلواور بخار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ من حیث لقوم ہم احتیاط کو پابندی سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اس لئے ماسک کی اہمیت اور افادیت کو خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے ۔ جبکہ دنیا بھر میں یہ طے شدہ امر ہے کہ ماسک کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مفید ثابت ہوا ہے ۔

اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لئے امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ نے ماسک آگہی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جو کہ امانتدار ٹرسٹ کے رضاکار مختلف مقامات ، سکولوں اور کاروباری مراکز میں مفت ماسک کی تقسیم کریں گے بلکہ اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہ بھی کریں گے کہ ماسک پہننا کیوں لازمی ہے ۔ اس مہم کا آغاز امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ اور ارینا ملٹی میڈیا کے مشترکہ پروگرام قرض حسنہ کے طلبہ اور طالبات کے ساتھ شروع کیا ہے ۔ نیم خاندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کو اس مہم میں شامل کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو کرونا سے کس طرح محفوظ رکھیں ۔ اس حوالے سے امانتدار ٹرسٹ کے بانی چیئرمین کریم اللہ عدنی نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کرونا کی صورتحال میں عام عوام احتیاط سے کام نہیں لے رہے جبکہ ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا کے مریضوں کی تعداد بہت خوفناک ہے ہمارے ہسپتال اور میڈیکل سٹاف بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں اس لئے ہر شخص کو ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہئے اور ماسک آگہی مہم میں امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ میں بھر پور حصہ لینا چاہئے ۔ کیوں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں