صرف تین دن میں ڈالر نےپاکستانی روپے کو پچھاڑ ڈالا

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالرز کی قیمت میں واضح اضافہ، روپے کی قدر میں تشویش ناک گراوٹ، پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 161 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 161روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.70روپے سے بڑھ کر160.75روپے ہوگئی تاہم قیمت فروخت5پیسے کی

کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.60 اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 500 روپے اور فی اونس 7 ڈالر بڑھ گئے۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 97 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ جس میں اب تک 19 ہزار 900 روپے کمی واقع ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم اب کرونا ویکسین کی 95 فیصد تک مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں