آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو ہائی جیک کرنے کی خواہش

اسلام آباد(پی کے نیوز )کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا؟کروڑوں روپے لگا کر نمائشی عہدے لینے والامبینہ سرمایہ دار تحریک‏انصاف میں شمولیت سے قبل ہی پارٹی صدر کیخلاف سازشوں میں مصروف ہو گیا۔ مبینہ سرمایہ دار نے گزشتہ روز ایک کھانے کی دعوت پر مدعو چند افراد سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف آزادکشمیر کے‏صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیخلاف خوب بھڑاس نکالی ۔ بولے بیرسٹر سلطان محمود نے ‏تحریک انصاف کو بند گلی میں دھکیل دیا ، ان کی وجہ سے پی ٹی آئی سنگین تنظیمی بحران سے دو چار ہے، مبینہ سرمایہ دار نے مونچھو کو تاؤ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ریاست کے وسیع

تر مفاد میں سیاست میں‏قدم رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، موصوف نے یہ تک دعویٰ کر دیا کہ مجھے وفاقی اہم شخصیات نے‏تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے،میں عملی سیاست میں آیا یا نہ آیا تحریک انصاف کو آزادکشمیر میں کامیاب کرواؤں گا، اس پر جب ایک شخص نے سوال کیا کہ تنظیمی بحران کے باعث پی ‏ٹی آئی کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟ کیا پی ٹی آئی کی آزادکشمیر میں قیادت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ تو ‏مبینہ سرمایہ دار نے دعویٰ کیا کہ الیکشن جیتنے کیلئے بیرسٹر سلطان کو کھڈے لائن لگانا پڑا تو لگا دیں ‏گے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ سرمایہ دار کا یہ مشاورتی پروگرام پری پلان تھا جس کا مقصد اپنی سیاست میں انٹری کی پھیلائی ہوئی خبروں کو مزید ہوا دینا تھا، مبینہ سرمایہ دار نے دعوت کے دوران بظاہر عملی سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید ‏کی لیکن وہ کافی عرصے سے آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری کیلئے ماحول بنا رہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے‏کہ مبینہ سرمایہ دار کو نہ تو آزادکشمیر پی ٹی آئی نے قبول کرنے کیلئے تیار ہے نہ ہی مرکز میں کسی اہم شخصیت کی حمایت حاصل۔ موصوف چند خوشامدی شخصیات کے مشوروں پر آزادکشمیر کی سیاست میں انٹری کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور خود کو آزادکشمیر کا خیالی وزیر اعظم ظاہر کر‏کے ایک بے بس وزیر اور سابقہ صحافی کی طرح حلقہ وسطی باغ کے عوام کو ماموں بنانے کا سوچ رہے ہیں۔موصوف وزارت عظمیٰ کا لالیپاپ دیکر حلقہ پانچ پونچھ کی عوام کو بھی چونا لگانے بارے غور فکر کر رہے ہیں لیکن حلقے کے عوام کی جانب سے خاطر خواہ رسپانس کی توقع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں