صبح صبح انتہائی افسوسناک خبر!36پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 562 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔قومی ادارہ برائے صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ موسم کے سرما کے دوران کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘زکام کا وائرس موسم سرما میں مزید فعال ہوجاتا ہے مزید یہ کہ کووِڈ کیسز کی تعداد بارش کی وجہ ست کم ہوئی تھی کیوں کہ وائرس نمی والے موسم میں وزنی ہوجاتا ہے اور پھیلنے کے بجائے زمین پر گر جاتا ہے تاہم موسم سرما کے دوران کم نمی کی وجہ سے وہ زیادہ دیر فضا میں موجود رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں