ن لیگ پر پابندی عائد کرنے کی خبر سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔یہاں یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ مریم نواز کے اس بیان

پر قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں۔مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلیشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کی مشکلات تاحال کم نہ ہو سکیں، نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کروانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے کہا کہ ہر مفرور چاہے گا اسے آن ائیر ٹائم دیا جائے ، ملزم پہلے سرنڈر کریں پھر قانونی حقوق سے فائدہ اٹھائیں، کسی مفرور کے لیے کوئی ریلیف نہیں ، حکومت نے مفرور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر الزام عدلیہ پر لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں