سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی، کتنے انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کراچی میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم قوم پرست تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ عمر شاہد نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ حساس ادارے کی مدد سے سیکیورٹی اداروں پر دستی بم حملے کرنے والے کالعدم قوم پرست تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان نے بھارتی خفیہ ادارے سے مالی معاونت کا اعتراف کرتے

ہوئے مستقبل میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سچل گوٹھ میں رینجرز کے ریٹائرڈ انسپکٹر کو بھی قتل کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کیلئے را سے مالی معاونت کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ملزمان نے جشن آزادی پر مزار قائد اور گلستان جوہر میں لگے جھنڈوں کے اسٹالز سمیت دیگر حساس تنصیبات پر دستی بم حملوں کے منصوبے کو سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عملی جامہ نہیں پہناسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں