گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں ،فافن نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر امن طریقے سے ہوئے جب کہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج

کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جب کہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشنر گلگت بلتسان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔خیال رہے کہ گلگت بلستان میں 15نومبر کو انتخابات ہوئے ، گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے جہاں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے زیادہ ووٹوں کے معاملے میں دیگر جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں 10 اضلاع کے 23 حلقوں سے 7لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ، رپورٹس کے مطابق مشکل موسمی صورتحال کے باوجود ووٹرز کا ٹرن آوٹ 50 فیصد سے زائد رہا ، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ (ن)2 نشستیں حاصل کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں