میں کیوں دوں ۔۔ فوجی دیں مبارکباد، پی ٹی آئی کی کامیابی پر فضل الرحمن کا جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا طنزیہ انداز میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر فوج پی ٹی آئی کو مبارکبا دے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دیگر اپوزیشن جماعتوں پر بازی لے گئی ہے۔تاہم پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی ہر سیاسی و مذہبی جماعت نے گلگت بلتستان کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا ہے،پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی اخلاقی حیثیت ختم ہو کررہ گئی ہے اس لئے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر گلگت بلتستان میں نہ صرف صاف اور شفاف دوبارہ الیکشن کروائے جائیں بلکہ وہاں کی خواتین کے ووٹ کو کاسٹ کروانے کا بھی انتظام کیا جائے۔

اسی حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنے پر پاکستان تحریک انصاف کو کب مبارکباد دے رہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کیوں دوں مبارکباد، فوجی دیں ان کو‘۔۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی، انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں