وزیرعظم نے الیکشن میں دھاندلی کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کو ایسا پیغام دیدیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے اظہار خیال کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، جی بی انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کرنے کےلیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں صرف ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا، ہم نے ایک سال تک 4 حلقے

کھولنے کا مطالبہ کیا اور اس کے بعد دھرنا دیا تھا، یہ کام ہم نے 2018 انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا، ہم ملک میں بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں اور میں نے شفاف الیکشن کے لیے مہم چلائی تھی، ماضی میں جس ملک میں میچ ہوتا اسی کا امپائر ہوتا تھا اسی لیے ہارنے والی ٹیم شکست تسلیم نہیں کرتی تھی، میں وہ کپتان تھا جس کی وجہ سے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر آئے، میری کوشش ہے کہ کہ پاکستان میں الیکشن کا ایسا ماحول ہو کہ جو ہارے وہ شکست تسلیم کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، الیکشن کے بعد پہلے دن کہا تھا کہ ہر طرح کی تحقیقات کے لئے تیار ہیں جس کو الیکشن کی ساکھ پر شک ہے وہ آئے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہی اس کمیٹی میں نہیں آئے جو اس مقصد کے لئے بنائی گئی تھی۔گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر جی بی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، چاہتاہوں ایسا ماحول ہو کہ جو الیکشن ہارے وہ تسلیم بھی کرے۔وزیراعظم نے پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا الیکٹرانک ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سے بات چیت ہورہی ہے، مارڈن ٹیکنالوجی سے پاکستان میں سب سے بہترین الیکشن کا سسٹم آئے گا، تارکین وطن کےلئے بھی ووٹ ڈالنے کا سسٹم لارہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ابھی سینیٹ اورآزادکشمیرکے الیکشن آنےوالے ہیں، سینیٹ انتخابات کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ ہوں ،

الزام لگتا ہے کہ پیسہ دے کر سینیٹ کی نشستیں خریدی جاتی ہیں، ہم سینیٹ الیکشن میں سیکریٹ بیلٹ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن کا الزام نہ لگے۔انھوں نے مزید کہا کہ سب کہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ، پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن پر20ایم پی ایز کو پیسے لینے پر نکالا، کبھی کوئی حکومت ایسی آئینی ترامیم نہیں لیکر آئی۔وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لئے اپوزیشن کودعوت دیتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جی بی کےلوگوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا وہ جمہوریت کیلئےزبردست چیز ہے، جی بی کے لوگوں سے وعدہ کرتاہوں ،صوبائی اسٹیٹس پر پوری طرح عمل ہوگا، پوری کوشش ہوگی جی بی کے لوگوں کی زندگی بہتر ہو اور خوشحالی آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں