جی بی الیکشن میں شکست،لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کو حیران کن رپورٹ پیش کردی

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، ہمیں ووٹ نہیں پڑا، گراونڈ پر ہماری پوزیشن کمزور تھی، لیگی رہنماوں نے مریم نواز کو رپورٹ پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ن لیگ بھی جانتی ہے کہ گلگلت بلتستان انتخابات شفاف تھے، انہیں بدترین شکست ہوئی۔ن لیگ نے لاہور سے اپنے ایم این اے بھی گلگلت بھیجے تھے، لیگی رہنماوں نے بھی مریم نواز کو بتایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ مریم کو بتایا گیا ہے گراونڈ پر ہماری پوزیشن کمزور

تھی اسی لیے ہمیں شکست ہوئی۔ واضح رہے کہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم خطے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلہ میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پولنگ اور گنتی کے عمل کے دوران چند بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے بارے میں شکایت کی ہے جو زیادہ تر پر امن رہی۔اسی حوالے سے مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے۔اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سے توڑے گئے۔امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔وفاق میں موجود حکمران جماعت کو پہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے۔ یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ہارنے والوں کو “لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود تمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں