ننھی علیشا کی حالت بگڑ گئی، جسم میں انفیکشن پھیل گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)لشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، ڈاکٹرز انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حالت مزید خراب ہونے پر بچی کو کراچی میں قومی ادارہ امراض اطفال میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت نارمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اور بچی کے جسم میں انفیکشن بننے کے باعث اس کو اینٹی بائیوٹکس ادوایات دی جا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ کشمور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا

نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچی کو ظالم درندے ناصرف کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بلکہ اس ننھی جان کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ دیگر 2 ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔ کشمور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمور میں 4 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے رفیق ملک نامی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز ملزم رفیق کی نشاندہی پر بچی اور اس کی ماں سے زیادتی کے گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ملزم رفیق کو مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے لیکر گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ ملزم رفیق ملک کی نشاندھی پر روپوش ملزم خیراللہ بگٹی کے ٹھکانے پر گئے تو وہاں فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ میں ملزم رفیق ملک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں رفیق اللہ شدید زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ملزمہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں