بھارت کے اتنہا پسند تنظیموں سے گٹھ جوڑ پر پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی مداخلت اور اس کے دہشت گرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ سے متعلق ڈوزیئر تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا، ڈوزیئر میں بھارتی شہر کریلہ اورکرناٹک میں داعش اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں اور ان کے افغانستان میں موجود رابطوں کے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے۔بھارت اور دہشت گرد تنظیموں کا یہ گٹھ جوڑ پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، مزید کارروائیوں کیلیے ان تنظیموں کے درمیان رابطے جاری ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر

مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں جہاں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بارے آگاہ کیا جائے وہاں بھارت کی جانب سے ان دہشت گرد تنظیموں کے بارے بھی آگاہ کیے گئے جانے کا امکان ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شاہ محمود قرییشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق شواہد موجود ہیں، بھارت کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، اطلاعات ہیں سرحد کیساتھ بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے سازش ہو رہی ہے، پاکستان میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے، بھارتی کرنل راجیش افغانستان سے پاکستان مخالف سرگرمیاں کر رہا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا بھارتی سفارتخانے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا گڑھ بن چکے، بھارتی کرنل راجیش نے 4 بار دہشتگردوں سے افغان سفارتخانے میں ملاقات کی، بھارت نے 30 داعش دہشتگردوں کو پاکستان منتقل کیا، بھارت کالعدم تنظیموں میں اربوں روپے تقسیم کر رہا ہے، را کی طرف سے ٹی ٹی پی کی معاونت کے ثبوت بھی ہیں، دہشتگرد تنظیموں کو مختلف ذرائع سے رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا بھارت نے سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کیلئے خصوصی ملیشیا بنائی، الطاف حسین گروپ کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ کے شواہد ہیں، بھارت دہشتگردوں کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے، عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے علما کرام ان لوگوں کا ہدف ہے، بھارت دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کی پشت پناہی کر رہا ہے، دہشتگردوں کے 66 تربیتی

مراکز افغانستان، 21 بھارت میں ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا پی سی گوادر پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ را افسر انوراگ سنگھ تھا، ڈاکٹر اللہ نذر نے جعلی افغان پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا، ڈاکٹر اللہ نذر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط ہیں، ڈاکٹر اللہ نذر، را حکام کے درمیان گفتگو کی آڈیو ٹیپس موجود ہیں، بھارت نے قندھار میں دہشتگردوں کے کیمپ کیلئے 30 ملین ڈالرز لگائے، دہشت گرد اسلم اچھو بھارتی ہسپتال میں زیر علاج رہا، اجمل پہاڑی نے چیف جسٹس کے سامنے تسلیم کیا بھارت نے 4 کیمپ قائم کیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت نے بلوچستان میں

انتشار کیلئے 23.5 ملین ڈالر دیئے، سٹاک ایکس چینج حملے میں بھارتی باردو، خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں، بھارت گلگت بلتستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مختلف شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی منصوبہ بنایا، بھارتی افواج نے کل نہتے کشمیری شہریوں کو نشانہ بنایا، پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی، اے پی ایس حملوں میں را ملوث تھی، ان حملوں کی ویڈیوز افغانستان سے اپ لوڈ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں